خواتین سمیت مزید 37 فلسطینی شہید

غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید 37 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیل کی بمباری اور وحشیانہ کارروائیاں دھڑلے سے جاری ہے، حالیہ واقعات کے دوران غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید 37 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اس دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
شعبہ صحت کے مطابق مصر کی سرحد سے جڑا رفح شہر بھی صیہونیوں کے نشانے پر بدستور موجود ہے، غزہ کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان رفح میں سخت جھڑپیں جاری ہیں۔
رفح پر ہونے والی ان جھڑپوں کے دوران 22 فلسطینی شہید ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم دوسری جانب اسرائیلی افواج کو بھی زبردست جانی و مالی نقصان پہنچا۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے حملے بدستور جاری ہیں جبکہ دوسری طرف لبنان کے ساتھ بھی جھڑپیں جاری ہیں۔
اس طرح ہر سو بمباری سے خطے میں جنگ کے زیادہ پھیلنے کا خوف بڑھ گیا ہے۔
اسرائیلی ٹینکوں نے رفح کے مغربی اور شمالی علاقے کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کی جہاں القسام بریگیڈ اور اسلامی جہاد گروپ کے جنگجوؤں سے ان کا سامنا ہوا۔
مشرقی اور وسطی رفح میں اسرائیلی ٹینکوں نے شدید گولہ باری کی اور اس دوران متعدد مکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔
دوسری طرف القسام بریگیڈ اور دیگر جنگجوؤں کی طرف سے اسرائیلی ٹینکوں پر ٹینک شکن راکٹ فائر کئے گئے اور ان بموں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جو پہلے سے ٹینکوں کے راستے میں نصب کئے گئے تھے۔
القسام بریگیڈ کی اس کارروائی کے باعث اسرائیلی ٹینکوں کو شدید نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں بمباری کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت مزید 37 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
7 اکتوبر سے جاری جنگ کے دوران فلسطین میں‌شہادتوں کی تعداد 42 ہزار کے قریب ہوتی جا رہی ہے جبکہ اس دوران 95 ہزار کے قریب لوگ زخمی ہو چکے ہیں. ان میں سب سے زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے.

مزید پڑھیں:  منی پور فسادات میں مودی سرکاری کا غیر سنجیدہ رویہ کارفرما