معیشت ٹھیک ہونا شروع ہوئی

آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد معیشت ٹھیک ہونا شروع ہوئی

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد معیشت ٹھیک ہونا شروع ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی باتیں اب ماضی کا حصہ ہیں، آج شرح سود میں کمی سے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ملکی معاشی صورتحال کی بہتری میں اوورسیز پاکستانیوں کا بھی بہت ہاتھ ہے، ان اوورسیز کی جانب سے بھی ریکارڈ ترسیلات زر آئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد معیشت ٹھیک ہونا شروع ہوئی ہے اور ملک کے ڈیفالٹ ہونے کی باتیں جو کبھی کی جا رہی تھیں اب ماضی کا حصہ بن گئیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال کی طرح پاکستان کی خارجہ پالیسی بھی بہتر ہو رہی ہے، ڈالر کی سمگلنگ رکنے سے ملکی کرنسی روپیہ مستحکم ہوا۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا سنگل ڈیجٹ پرآنا خوش آئند ہے، بلوم برگ نے پاکستانی معیشت میں بہتری کی تعریف کی جو موجودہ حکومت کی کارکردگی کا بین ثبوت ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں کے دور رس نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کیخلاف پی ڈی اے ملازمین کا احتجاج