گیس پائپ لائن پروجیکٹ میں رکاوٹیں

گیس پائپ لائن پروجیکٹ میں رکاوٹیں دور کرنے پر پاک ایران متفق

ویب ڈیسک: گیس پائپ لائن پروجیکٹ میں رکاوٹیں دور کرنے پر پاکستان اور ایران میں اتفاق ہو گیا ہے۔ پاکستان اور ایران نے اقتصادی اور تجارتی تعاون بڑھانے سمیت گیس پائپ لائن پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کر لیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے نیویارک میں ملاقات کی، اس دوران ایرانی صدر نے شہید صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان میں کیے گئے سمجھوتوں کو آخری شکل دینے اور ان پر عمل درآمد کے لیے عزم کا اعلان کیا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ موجودہ حالات میں تجارتی لین دین میں سہولت کے لیے ریلوے اور روڈ ٹرانسپورٹ کا وسیع نیٹ ورک ناگزیر ہو چکا ہے لیکن اس میں اقتصادی، سیاسی، مواصلاتی اور سیکیورٹی تقاضے مد نظر رکھے جائيں۔
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سے ایرانی صدر نے مزید بتایا کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ نہ ہوتا تو آج اسرائیل ایسے جرائم کے ارتکاب کی جرات نہ کرتا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حالیہ حملوں نے ثابت کردیا کہ نیتن یاہو اپنے جرائم کا سلسلہ روکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
گیس پائپ لائن پروجیکٹ میں رکاوٹیں دور کرنے پر پاکستان اور ایران میں اتفاق ہو گیا ہے۔ پاکستان اور ایران نے اقتصادی اور تجارتی تعاون بڑھانے سمیت گیس پائپ لائن پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کر لیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کیخلاف پی ڈی اے ملازمین کا احتجاج