لبنان پر زمینی حملے کی تیاری

اسرائیلی فوج نے لبنان پر زمینی حملے کی تیاری شروع کردی

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج نے لبنان پر زمینی حملے کی تیاری شروع کردی اور اس سلسلے میں2ریزرو بریگیڈز کو آپریشنل مشن کے لیے لبنان کی سرحد پر بلا لیا گیا ۔
اسرائیل کے آرمی چیف نے تصدیق کی ہے کہ لبنان پر زمینی حملے کے لئے باقاعدہ تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔
جاری بیان میں اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ 2 ریزرو بریگیڈز کو آپریشنل مشن کے لیے لبنان کی سرحد پر بلا لیا گیا ہے۔
لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کے حملوں میں مزید 72 افراد شہید ہوگئے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے 2 اسرائیلی طیاروں کو لبنان کی فضائی حدود سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
تنظیم کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے مناسب ہتھیاروں سے موثر کارروائی کی۔
طیاروں کو لبنانی قصبوں ہولا اور میس الجبل کے علاقے سے بھگایا۔
حزب اللہ نے کریات موتزکن آبادی کو بھی راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ عراق سے بھی اسرائیل پر ڈرون حملے کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  گیس پائپ لائن پروجیکٹ میں رکاوٹیں دور کرنے پر پاک ایران متفق