موٹر کار حادثے کا شکار

سوات میں موٹر کار حادثے کا شکار ،5افراد شدید زخمی

ویب ڈیسک: سوات میں موٹر کار حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 5افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
حادثہ کبل کی حدود جاونڑ میں پیش آیا جہاں موٹر کار سڑک کنارے نیچے کھائی میں گر گئی جس میں کار سوار 5فراد شدید زخمی ہو گئے ۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ۔
زخمیوں میں 35سالہ برہان ،7سالہ جلال خان ،6سالہ جمال اور خواتین شامل ہیں ۔
حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق چکدرہ سے بتایا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  خانپور ڈیم بھر گیا، سپیل ویز کسی بھی وقت کھولے جا سکتے ہیں، انتظامیہ