اسرائیل امریکی حمایت پر ہی حملے

اسرائیل امریکی حمایت پر ہی حملے جاری رکھے ہوئے ہے، عباس

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکی حمایت پر ہی حملے جاری رکھے ہوئے ہے، جب تک امریکی حمایت جاری رہے گی تو اسرائیلی حملے بھی جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی دی ہوئی جرأت سے ہی اسرائیل نے غزہ جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔
صدر محمود عباس نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک امریکا کا سلامتی کونسل میں تین بار غزہ میں جنگ بندی کیلئے لائی گئی قرارداد کو روکنا افسوس ناک ہے۔
فسلطینی صدر محمود عباس نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کی پشت پناہی میں آباد کاروں کے دہشتگرد گینگ فلسطینی زمینیوں پر قبضہ کر رہے ہیں۔ ان پر سے سرپرستوں کا ہاتھ اٹھ جائے تو انہیں پتہ چلے کہ مقابلہ ہوتا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت فلسطینی سرزمین کو نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی برادری حرکت میں آئے اور اسرائیل پر پابندیاں لگائے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکی حمایت پر ہی حملے جاری رکھے ہوئے ہے، جب تک امریکی حمایت جاری رہے گی تو اسرائیلی حملے بھی جاری رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  کرم جھڑپیں ساتویں روز بھی جاری، 46 افراد جاں بحق، 98 زخمی