مرطوب

شمالی وزیرستان میں ہلاک افغان دہشت گردوں کی شناخت

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے ہلاک ایک اور افغان دہشت گرد کی شناخت ہو گئی ۔
شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8دہشت گرد مارے گئے تھے جن میں افغان دہشت گرد بھی شامل تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں افغان خارجی دہشت گرد جلال ولد نعمت اللہ کی شناخت ہو گئی ہے ۔
ہلاک دہشت گرد جلال سے افغان شناختی کارڈ برآمد ہوا، دوسرے ہلاک خارجی سیف اللہ ولد دین فراز کا تعلق فتنتہ الخوراج کے گل بہادر گروپ سے ہے۔
خارجی سیف اللہ سے برآمد ہونے والا افغان عبوری حکومت کا جاری کردہ اسلحہ رکھنے کااجازت نامہ ظاہر کرتا ہے کہ سیف اللہ ولد دین فراز کو افغانستان میں ہتھیار سمیت مکمل آزادی حاصل تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک کیا تھا جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  کرم فائر بندی جرگہ کی کوششوں سے ہوگئی،خیبرتنازعہ حل ہونےکی امیدہے