آئی ایم ایف قرض کی پہلی قسط

آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط مل گئی،اسٹیٹ بینک کی تصدیق

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی جانب سے 7ارب ڈالر قرض کی پہلی قسط جاری کردی جو موصول ہوگئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کے 37ماہ کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی کے 7ارب ڈالر کی پہلی قسط ایک ارب دو کروڑ 69 لاکھ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف سے موصول ہونے والی پہلی قسط سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور اس کو 30 اکتوبر 2024کو جاری ہونے والے اعداد وشمار میں شامل کیے جائیں گے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی قسط موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 50 کروڑ ڈالر کی سطح سے بلند ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن طلب