راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ ،رینجرز طلب

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں 2روز کے لئے دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے رینجرز طلب کرنے کے لئے وفاق کو مراسلہ ارسال کردیا ۔
پنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دفعہ 144کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں اسلحہ رکھنے اور نمائش پر بھی دفعہ 144 نافذ ہو گی۔
صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان کو پابندی سے استثنیٰ ہوگا، پابندی کا اطلاق ہفتہ 28 ستمبر اور اتوار 29 ستمبر کو ہو گا۔
راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کی 6 کمپنیاں تعینات ہوں گی ۔
ہتھیاروں سے لیس شرپسند عناصر کی راولپنڈی آمد کا اندیشہ ہے۔
امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں فائز عیسیٰ کو سپورٹ نہیں کرسکتے، مولانا عبدالغفور حیدری