24گھنٹوں کے دوران مزید 39 فلسطینی

غزہ پر وحشیانہ بمباری، 24گھنٹوں کے دوران مزید 39 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: صیہونیوں پر جنگی جنون سوار ہو گیا، غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ بدستور جاری جو کسی طور رکنے میں نہیں آ رہا، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 39 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل کی غزہ میں بربریت کا یہ عالم ہے کہ اب پناہ گزین کیمپ، سکول اور طبی مراکز پر بھی بارود برسایا جا رہا ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 39 فلسطینی شہید جبکہ متعدد افراد زخمی کر دیئے گئے ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی بربریت اپنے عروج پر ہے، امریکی فوجی کمک نے تو صیہونیوں میں نئِی روح پھونک دی ہے۔ اب شہریوں کے ساتھ ساتھ اسرائلی فوج کی جانب سے پناہ گزیں کیمپوں اور سکولوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
غزہ پر بمباری سے 24گھنٹوں کے دوران 39 فلسطینی شہید ہوگئے، ادھر اسرائیل سے لائی گئی 80 نامعلوم لاشوں کی اجتماعی قبر میں تدفین کردی گئی۔
غزہ میں تباہی مچانے کے بعد اب اس کے جواب میں تل ابیب اور شمالی اسرائیل میں سائرن بج اٹھے، اور یمن کے میزائل جس کا خوف صیہونیوں سمیت اسرائیل کے شہریوں پر بھی تھا جس کے خوف سے وہ سڑکوں اور راستے میں ہی لیٹ گئے تھے، اس نے بھی رنگ دکھا دیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان