پرامن احتجاج ہمارا حق ہے

پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، بند راستے ہم کھلوا لیں گے، عمر ایوب خان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی جلسے میں شرکت کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی قیادت میں بڑا قافلہ روانہ ہو چکا ہے. روانگی کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، بانی پی ٹی آئی کی کال پر یہ احتجاج ہو رہا ہے جس میں سب نے شرکت کرنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج میں آج تک کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا، کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی۔
صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان، ایم پی اے اکبر ایوب خان، سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان بھی راولپنڈی احتجاج کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔
راستے بند کئے جانے کے حوالے سے عمر ایوب خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ راستوں کو ہم کھلوا لیں گے، ہمارے ایم این اے اور ایم پی اے گرفتار ہو رہے ہیں جو قرین انصاف نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، بانی پی ٹی آئی کی کال پر یہ احتجاج ہو رہا ہے جس میں سب نے شرکت کرنی ہے۔ ہمارے احتجاجوں مین اج تک کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا، کوئی تھوڑ پھوڑ نہیں ہوئی۔
عمر ایوب خان نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں ہمارے ایم این اے گرفتار ہو رہے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی کو بھی میں نے میسج بھیجا۔ ادھر چیف الیکشن کمشنر بھی مسلم لیگ ن ہی کا ساتھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور دیگر ادارے مسلم لیگ ن کے اشاروں پر چل رہے ہیں، ہمارے ورکرز اور پارٹی عہدیدار گرفتار ہو رہے ہیں جس کی میں شدید مذمت کرتا ہوں ۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا روانگی کے سے قبل کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، بانی پی ٹی آئی کی کال پر یہ احتجاج ہو رہا ہے جس میں سب نے شرکت کرنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج میں آج تک کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا، کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ :نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا