امریکہ نے اسرائیل کے دفاع

تباہی پھیلانے کے باوجود امریکہ نے اسرائیل کے دفاع کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: تباہی پھیلانے کے باوجود امریکہ نے اسرائیل کے دفاع کا اعلان کر دیا اور اس سلسلے میں اپنی فورسز کو الرٹ کر دیا۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے مشرق وسطی میں فورسز کو الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ اس کے ساتھ ہی حکم دیا کہ پینٹاگون اسرائیلی حمایت کے لئے موجود افواج کی جنگی تیاریوں کو یقینی بنائے۔
انہوں نے پینٹاگون کو 40 ہزار سے زائد مزید امریکی فوجیوں کو الرٹ رہنے کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا اور انہیں‌تیاریاں کرنے کی ہدایت کر دی۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور امریکی فورسز کا دفاع یقینی بنانے کا اعلان کر دیا۔
اسرائِلی دہشت گردی پر چپ کا روزہ رکھنے ولاے امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرا ن اور یمنی حوثیوں کے لئے یہ واضح پیغام ہے کہ امریکی ملٹری اثاثوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو نتائج سنگین ہوں گے۔
نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث کسی بھی خوفناک صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے۔
تباہی پھیلانے کے باوجود امریکہ نے اسرائیل کے دفاع کا اعلان کر دیا اور اس سلسلے میں اپنی فورسز کو الرٹ کر دیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا 632 ارب روپے سے زائد قرضوں کے بوجھ تلے دب گیا