مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ کاخدشہ

روس نے مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ کاخدشہ ظاہر کردیا

ویب ڈیسک: روس نے مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ کاخدشہ ظاہر کردیا، رشین وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ جنگ کے دہانے پر ہے اور کچھ لوگ اسی جنگی صورتحال کے خواہاں دکھائی دیتے ہیں۔
روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ اس سے پہلے کہ صورتحال قابو سے باہر ہوجائے، اس جاری تشدد کو روکنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات انتہائِ مخدوش ہیں اور کچھ لوگ خطے میں بڑی جنگ پر اکسانے کا کام کر رہے ہیں۔
روس کے وزیرخارجہ نے لبنان پر اسرائیل کے اندھا دھند حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عام شہری ان حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں کیوں اسے روکا نہیں جا رہا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل نے جو راستہ چنا ہے، اس سے نہ تو اسرائیل میں نقل مکانی پرمجبور افراد شمالی علاقے میں واپس آسکیں گے اور نہ ہی لبنان اسرائیل سرحد پر سکیورٹی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔
سرگئی لاروف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاس اب بھِ وقت ہے کہ یا تو وہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے یا پھر مزید اقدامات کرے۔ روس نے مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ کاخدشہ ظاہر کردیا، رشین وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ جنگ کے دہانے پر ہے اور کچھ لوگ اسی جنگی صورتحال کے خواہاں دکھائی دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اراکین فلسطین اور اسرائیل کے عوام کے مفادات کو اپنے تنگ نظر سیاسی مفادات پر ترجیح دیں اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کریں۔
روسی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ جلد تمام یرغمالی رہا کرائے جائیں اور بلا روک ٹوک انسانی امداد یقینی بنائی جائے۔ ایسا نہ کیا گیا تو اس جنگ کے بھیانک اثرات برآمد ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ بیوٹیفکیشن، چلڈرن پارک منصوبہ دو سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا