ہم نے 804 نافذ کر دی

پنجاب حکومت نے دفعہ 144 نافذ کی، ہم نے 804 نافذ کر دی، علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دفعہ 144 نافذ کی ہے، اس کے جواب میں ہم نے 804 نافذ کر دی ۔
علی امین گنڈاپور نے راولپنڈی روانگی کے موقع پر کہا کہ ہم خبردار کر رہے ہیں کہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے باز آجائیں، اس بڑے قافلے نے ثابت کر دیا کہ عوام بانی پی ٹی آٗئی کے ساتھ ہیں جو کسی صورت ان سے الگ نہیں ہوں گے۔
دریں اثنا شمالی وزیرستان میں ماڑی پٹرولیم کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردارعلی امین گنڈاپور نے اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے حادثے میں 6 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
یاد رہے کہ راولپنڈی احتجاج پر روانگی کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دفعہ 144 نافذ کی ہے تو ہم نے 804 نافذ کر دی۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں جاری خونریزی کو فوری روکنا ہوگا ، وزیراعظم