بار ایسوسی ایشن تخت بھائی

بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کی نو منتخب کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے صحت احتشام خان ایڈووکیٹ نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔
تخت بھائی بار روم میں اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے صوبائِی مشیر نے بھی خطاب کیا۔
مشیر صحت اختشام خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ تخت بھائی بار کی نو منتخب کابینہ سے بحیثیت مشیر حلف لینا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کیونکہ میں بھی اس بار کا حصہ رہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جدوجہد قانون کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی تک جاری رہے گی اور اس ضمن میں وکلا برادری کا کردار ہمیشہ سے انتہائی اہم رہا ہے۔
مشیر صحت نے تخت بھائی وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے 20 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ اور دیگر کئی منصبوں کا اعلان بھی کیا۔
نئی کابینہ میں صدر سیف اللہ خان مہمند، نائب صدر یاسر خان، جنرل سیکرٹری حق نواز خان، جائنٹ سیکرٹری رومان شاہ خان، فنانس سیکرٹری ابوبکر خان، لائبریرین اسحاق خان شامل تھے۔
یاد رہے کہ بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کی نو منتخب کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے صحت احتشام خان ایڈووکیٹ نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔

مزید پڑھیں:  سیو غزہ مارچ :سابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت گرفتار