بھارتی شہری کے ملوث ہونے

حزب اللہ کے پیجرز دھماکوں میں بھارتی شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک: لبنان میں حزب اللہ کے زیر استعمال 3ہزار سے زائد پیجرز میں دھماکوں میں بھارتی نژاد شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے ریڈ وارنٹ جاری کردیئے گئے ۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بھارتی نژاد رینسن جوز نے اسرائیلی سہولت کاری کا کردار ادا کیا جو امریکا فرار ہوچکا ہے۔
ناروے پولیس نے بتایا کہ پیجرز دھماکوں کی تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ پیجرز کی تیاری میں نوٹرا گلوبل نامی کمپنی کا کردار بھی ہے جو ناروے کے ایک بھارتی نژاد شہری کی ہے۔
پولیس کے بقول بھارتی شہری کی کمپنی کی کسی ٹرانزیکشن سے یہ ثابت نہیں ہوا تھا کہ پیجرز کی خرید و فروخت ہوئی ہو تاہم اس کے شواہد ملے کہ پیجرز کی سپلائی میں یہ کمپنی ملوث تھی۔
ناروے پولیس نے بھارتی شہری کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی شروع کی لیکن وہ اس سے قبل ہی امریکا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا شہری رینسن جوز 10 سال قبل ہی تعلیم کی غرض سے ناروے کے دارالحکومت اوسلو پہنچا تھا۔
رائٹزر کا دعوی ہے کہ جب رینسن جوز سے فون پر پیجرز دھماکوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو اس نے کوئی جواب دیے بغیر فون کاٹ دیا۔
حال ہی میں پیجرز بم دھماکوں میں ملوث بھارتی نژاد کی تلاش کے لیے بین الاقوامی وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ: ینگ ڈاکٹرز کا ہسپتالوں میں سیاسی مداخلت پر احتجاج کا اعلان