میں اور میری فیملی عمران خان

میں اور میری فیملی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، پرویز الٰہی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ میں اور میری فیملی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں سیاست کی کنجی آج بھی پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ہاتھ میں ہے۔
احتساب عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اب صرف پاکستان کے لیڈر نہیں بلکہ دنیائے اسلام کے لیڈر ہیں، اقوام متحدہ میں اصل خطاب تو عمران خان کا تھا۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہر سچے پاکستانی کی طرح، میں اور میری فیملی مضبوطی سے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق