خیبر پختونخوا کے وسائل

خیبر پختونخوا کے وسائل کو عوام پر خرچ کرنا چاہیے، مریم نواز

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وسائل کو پنجاب پر حملے کی بجائے عوام پر خرچ کرنا چاہئے ۔
لاہور ہمت کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج میرا ایک اور خواب ہوا، منصوبے کے تحت خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ 65 ہزار افراد کو ہمت کارڈ ملیں گے، جس کے تحت 3 ماہ میں انہیں ساڑھے 10 ہزار روپے دیے جائیں گے، خصوصی افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہماری ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کے پنجاب میں احتجاج پر ردعمل میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح کے پی ہمارا ہے اس طرح پنجاب بھی آپ کا ہے، کے پی میں روٹی پھر 25روپے کی ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ میں پہلے پاکستانی بعد میں پنجابی ہوں، یہ ذہنی مفلوج ہیں جو نہ خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں، جن کا کام ہی انتشار اور جلا ؤگھیراؤے، اس سے عوامی خدمت میں خلل پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے وسائل کو دوسرے صوبے پر حملہ کرنے کے بجائے عوام کی خدمت پر خرچ کرنا چاہیے، پنجاب پر حملہ کرنے کیلیے جو پیسہ خرچ کر رہے ہیں یہ کے پی کے عوام کی امانت ہے، پنجاب پولیس پر چلائے گئے شیلز قانون کے نفاذ کے لیے تھے، امن و امان خراب کرنے کیلئے نہیں۔

مزید پڑھیں:  پولیس گاڑیاں جلانے کا کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں خارج