لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار

معلومات موصول ہو رہی ہیں کہ لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لیے ہیں

ویب ڈیسک: صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ معلومات موصول ہو رہی ہیں کہ لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پرامن احتجاج پر تشدد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، کمزور نہ سمجھا جائے، ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارے پر امن احتجاج پر تشدد کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ معلومات موصول ہو رہی ہیں کہ لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پرامن احتجاج پر تشدد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، گزشتہ روز بھی بدنام زمانہ پنجاب پولیس نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگیوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، ن لیگ فاشزم اور جبر کی علامت بن چکی ہے، تشدد کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، پنجاب پولیس اپنی آئینی حدود میں رہے ورنہ قانونی طور پر آخری حد تک جائیں گے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ پرامن لوگوں کو کمزور نہ سمجھا جائے، اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، قوم بخوبی جانتی ہے پنجاب پولیس اور ن لیگ کی ڈوریں کہاں سے ہلائی جا رہی ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج کو کچھ اور رنگ دینے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، ہم کاغذی شیروں کو جلا کر رکھ دیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے1 قومی اور دو صوبائی حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد