گنڈاپور کی 25اکتوبر تک راہداری ضمانت

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی 25اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور

ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی 25اکتوبر تک راہداری ضمانت کی منظوری دے دی۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کی درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کی۔
عدالت نے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی دو مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئَ 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی۔ اس کے ساتھ ہی درخواست گزار کو 25اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔
وکیل درخواست گزار عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ وزیراعلی سردار علی امین گنڈاپور نے راہداری ضمانت کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کئے گئے ہیں، جبکہ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے، اس لئے انہوں نے راہداری ضمانت کیلئے درخواست دی۔
پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی 25اکتوبر تک راہداری ضمانت کی منظوری دے دی۔
یاد رہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گرفتاری کے خدشہ کے پیش نظر پشاور ہائی کورٹ میں‌ راہداری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ لاہور جلسے اور پنڈی احتجاج کے بعد وزیراعلی خیبرپختونخوا کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ مقدمات میں راہداری ضمانت کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی،دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کئے گئے ہیں، جبکہ درخواست گزار علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے وزیراعلی ہیں۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے، اس لئے درخواست گزار کو راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوسکیں۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کی اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر بمباری، سرحد پر صیہونیوں کا حملہ پسپا