عادل بازائی اور الیاس چوہدری

عادل بازائی اور الیاس چوہدری کیخلاف ریفرنسز سپیکر قومی اسمبلی کو موصول

ویب ڈیسک: عادل بازائی اور الیاس محمد چوہدری کیخلاف ریفرنسز سپیکر قومی اسمبلی کو موصول ہوگئے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عادل بازائی کےخلاف ریفرنس نواز شریف جبکہ الیاس چوہدری کے خلاف ریفرنس (ق) لیگ کی طرف سے دائر کیا گیا ہے۔
ریفرنسز میں کہا گیا ہے کہ بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ڈائریکشنز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دونوں ارکان حکومتی بینچز سے اٹھ کر اپوزیشن بینچز پر بیٹھ گئے تھے۔
اس بنیاد پر ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ریفرنسز میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مروجہ قوانین کے مطابق تمام ممبران پارٹی گائیڈ لائنز کو فالو کرنے کے پابند ہیں، ممبران کے خلاف فوری کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنس چوہدری شجاعت نے بھیجا۔
الیاس چوہدری آزاد حیثیت میں جیتنے کے بعد (ق) لیگ میں شامل ہوگئے تھے جبکہ عادل بازائی بھی آزاد حیثیت میں جیتنے کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے تھے۔
ادھر سپیکر قومی اسمبلی نے دونوں منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس چیف الیکشن کمشنر کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن ریفرنس کے بعد فوری دونوں ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرسکتا ہے۔
عادل بازائی اور الیاس محمد چوہدری کیخلاف ریفرنسز سپیکر قومی اسمبلی کو موصول ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نےبارود برسا دیا، 16 فلسطینی شہید