ویب ڈیسک: سیکورٹی صورتحال کے باعث عدالتوں کی ٹانک سے ڈیرہ اسماعیل خان منتقلی کا حکم دیا گیا تھا، جسے ڈسٹرکٹ بار ٹانک نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں کی ڈیرہ منتقلی کسی صورت قبول نہیں۔
احتجاج کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار ٹانک کے وکلاء نے ریکارڈ روم کو تالے لگا دئیے.
یاد رہے کہ سیکیورٹی کی مخدوش صورتحال پر پشاور ہائ کورٹ نے ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے عدالتیں ڈیرہ اسماعیل خان منتقیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
عدالتیں ڈیرہ اسماعیل خان منتقیل کرنے پر عوام اور وکلاء میں غصہ پایا گیا ہے، ڈسٹرکٹ بار ٹانک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عدالتوں کی ڈیرہ منتقلی کسی صورت قبول نہیں۔
Load/Hide Comments