بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت

توشہ خانہ 2، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس

ویب ڈیسک: توشہ خانہ 2 کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی اہلیہ کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
بشریٰ بی بی کے وکیل نے اس موقع پر موقف اختیار کیا کہ سابق خاتون اول 13 جولائی سے اس مقدمے میں قید ہیں، ٹرائل کورٹ نے سابق خاتون اول کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، عدالت سے استدعا ہے کہ آئندہ پیر کا دن دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس کو معمول کے مطابق چلنے دیں، اگلے ہفتے کی نئی تاریخ بعد میں دی جائے گی۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  میں اور میری فیملی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، پرویز الٰہی