امریکی انتظامیہ سے زیادہ کسی نے

امریکی انتظامیہ سے زیادہ کسی نے اسرائیل کی مدد نہیں کی، جوبائیڈن

ویب ڈیسک: امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ سے زیادہ کسی نے اسرائیل کی مدد نہیں کی۔
امریکی صدر جوبائیڈن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اگر وہ اسرائیل کی جگہ ہوتے تو ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملے کے بجائے کسی متبادل پر غور کرتے۔
صدر جوبائیڈن نے کہا بعض ڈیموکریٹس کا خیال ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کملا ہیرس کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ابھی تک یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا کہ ایران کو کیسے جواب دیا جائے، اگر وہ اسرائیل کی جگہ ہوتے تو ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملے کے بجائے کسی متبادل پر غور کرتے۔
جوبائیڈن نے مزید کہا انہیں علم نہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکا کے صدارتی الیکشن پر اثرانداز ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار کیے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ سے زیادہ کسی نے اسرائیل کی مدد نہیں کی، یہ بات اسرائیلی وزیراعظم کو جاننی چاہیے، اگر وہ الیکشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں تو وہ اس بات سے واقف نہیں مگر وہ اس پر انحصار بھی نہیں کررہے۔

مزید پڑھیں:  خواتین کارکنان کی گرفتاریاں انتہائی احمقانہ اقدام ہے،بیرسٹر سیف