بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں

بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں میں شدت، 25 افراد شہید

ویب ڈیسک: لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں میں شدت دیکھی جا رہی ہے، اس حملے کے دوران بمباری اس قدر شدت سے کی گئی کہ بعض مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جبکہ کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں جبکہ اسرائیلی حملوں سے مزید 25 افراد شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل نے لبنان میں حملوں کا دائرہ کار وسیع کردیا جس کے ساتھ ہی بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں میں شدیت آتی جا رہی ہے۔
اسرائیلی فضائیہ نے بیروت کے علاقے داحیہ میں کئی طاقتور بم برسا دیئے، جس کے بعد کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔
اس حملے کے بارے میں صیہونی ذرائع نے حزب اللہ کے اسلحہ کے ذخائر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور لبنانی ٹی وی چینل کے دفتر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی فورسز نے بیروت میں اقوام متحدہ کے دفتر سمیت ہسپتالوں اور دیگر سرکاری دفاتر کو نشانہ بنایا، بعض مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جبکہ کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں جبکہ اسرائیلی حملوں سے مزید 25 افراد شہید ہو گئے۔
برطانوی وزیر خارجہ نےصحت کے مراکز پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی قصبہ کریات شمونہ پر راکٹ برسا دیے، 30 سے زیادہ راکٹوں کے اس حملے سے کئی مقامات پرآگ بھڑک اٹھی۔

مزید پڑھیں:  قافلے ایک ساتھ روانہ ہونگے، عمر ایوب کا رکاوٹیں توڑنے کااعلان