84ہزار پوائنٹس کی حد عبور

84ہزار پوائنٹس کی حد عبور، سٹاک ایکسچینج میں منفرد ریکارڈ قائم

ویب ڈیسک: 84ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر کے سٹاک ایکسچینج میں منفرد ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا، اس دوران 100 انڈیکس 84ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن پی ایس ایکس میں 197 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس بڑھ کر 83 ہزار 729 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
بعد ازاں بازار حصص میں کاروبار میں مسلسل تیزی دیکھی گئی اور گزشتہ ہفتے ہونے والی پیش رفت کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کی سطح 276 پوائنٹس کو چھو گئی، اس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 83 ہزار 808 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
اس دوران زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 584 پوائنٹس کی تیزی کے بعد گراف میں تکدم بدلاو دیکھا گیا اور 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 84 ہزار پوائنٹس کی سطح کو بھی عبور کر کے 84 ہزار 116 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کا اختتام پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے ساتھ ہوا تھا۔ 84ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر کے سٹاک ایکسچینج میں منفرد ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا.
بعد ازاں بازار حصص میں کاروبار میں مسلسل تیزی دیکھی گئی اور گزشتہ ہفتے ہونے والی پیش رفت کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کی سطح 276 پوائنٹس کو چھو گئی.

مزید پڑھیں:  کراچی ایئرپورٹ حملہ خودکش قرار، 80 کلو بارود استعمال ہوا، رپورٹ