طوفان الاقصیٰ کا ایک سال مکمل

طوفان الاقصیٰ کا ایک سال مکمل، اسرائیل آج بھی خوف کا شکار

ویب ڈیسک: طوفان الاقصیٰ کا ایک سال مکمل ہونے پر اسرائیل نے غزہ سرحد پر فوج بڑھا دی۔ اب ایک بار پھر سے صیہونیوں کو حملے کا خطرہ تھا اس لئے انہوں نے غزہ کی سرحد پر فوج بڑھا دی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طوفان الاقصیٰ کا ایک سال مکمل ہو گیا، 7 اکتوبر حملے کو نئے سال پر حملے کی صورت میں اسرائیلی بستیوں کا دفاع کرنے کے لیے مزید فوج طلب کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کے غزہ ڈویژن میں مزید 3 پلاٹون شامل کئے گئے ہیں تاکہ غزہ کے سرحدی علاقوں اور جنوبی آبادیوں کا دفاع کیا جا سکے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے اندر فوج کے 3 ڈویژن حماس کی صلاحیتوں کو کم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور اسرائیلی فوج آنے والے دنوں کے لیے چوکس اور تیار ہے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے علی الصبح غزہ کے اطراف میں موجود آبادیوں اور فوجی اڈوں پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں 1200 کے قریب اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔
اب کی بار اسرائیلی فوج کے غزہ ڈویژن میں مزید 3 پلاٹون شامل کئے گئے ہیں تاکہ غزہ کے سرحدی علاقوں اور جنوبی آبادیوں کا دفاع کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات،سرکاری ذرائع کی تردید