حماس کو قیدی فوری طور

حماس کو قیدی فوری طور پر رہا کرنے چاہئیں، میتھیو ملر

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے کہا کہ ہماری کوششیں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کیلئے جاری رہیں گی، اس میں ہر پہلو مو مدنظر رکھا جا رہا ہے، تاہم حماس کو قیدی فوری طور پر رہا کرنے چاہئیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ جنگ بندی سے یرغمالیوں کی رہائی اور فلسطینیوں کی مشکلات کا خاتمہ ہوگا، یہی جنگ بندی دونوں فریقین کے حق میں ہے جس کی شرائط طے کی جا رہی ہیں۔
ان کا ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حماس کو قیدی فوری طور پر رہا کرنے چاہئیں۔ ان یرغمالیوں کی رہائی فریقین کو جنگ کی مشکلات سے نجات دلا سکتی ہے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ قیدیوں کو رہا کرانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، حماس کی منظوری کے بغیر غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ممکن نہیں ہے۔ ہر بار کوشش کی گئی لیکن حماس مذاکرات کی میز پر نہیں آ رہا۔
اس سے قبل میتھیو ملر نے کہا تھا کہ مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہیں تاہم حماس نہیں‌ مان رہا جبکہ دوسری طرف حماس کا کہنا ہےکہ جنگ بندی کیلئے کی جانیوالی کوششوں سے قطع نظر پرانی شرائط پر جنگ بندی ہونی چاہئے.

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کو پکڑنے کیلئے ناکہ بندی کی گئی ہے،محسن نقوی