یرغمالی ہمارے ہیرو

یرغمالی ہمارے ہیرو، ان کی واپسی ہدف ہے، نیتن یاہو

ویب ڈیسک: اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ یرغمالی ہمارے ہیرو ہیں اور ان کی واپسی ہدف ہے، ہم اپنے ہیروز کو واپس لانے کے پابند ہیں۔
غزہ جنگ کو ایک سال ہو گیا لیکن اسرائیلی اپنے یرغمالیوں کو رہائی نہ دلا سکا، اس حوالے سے بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ یرغمالیوں کو ہر قیمت پر واپس لائیں گے۔
انہوں نے اپنے جاری بیان میں عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ دن یاد رکھیں، یرگمالی ہمارے ہیرو ہیں اور ان کی واپسی ہی ہمارا اصل ہدف ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں کئی مقام ایسے ہیں جہاں ہمارے لوگ ہلاک ہوئے یا ہمارے لوگوں کو یرغمال بنایا گیا تھا، تاہم ہم اس بات کے پابند ہیں کہ ہم یرغمالیوں کو واپس لائیں گے۔
نیتن یاہو نے کہا قید اسرائیلی ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں، ان کی قربانی اپنے ملک کے لئے ہے، جسے کبحی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ یرغمالی ہمارے ہیرو ہیں اور ان کی واپسی ہدف ہے، ہم اپنے ہیروز کو واپس لانے کے پابند ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی یرغمالیوں کے حوالے سے پہلے بھی تین بار جنگ بندی ہو چکی ہے تاہم قیدیوں کی رہائی کا پلان پایہ تکمیل کو نہ پہنچایا جا سکا.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ملک لیاقت علی لاپتہ، گرفتاری کا خدشہ