خیبرپختونخوا ہاﺅس پر حملہ بارے ایف

خیبرپختونخوا ہاﺅس پر حملہ بارے ایف آئی آر درج کرانے پر غور

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا ہاﺅس پر حملہ بارے ایف آئی آر درج کرانے پر غور کیا جانے لگا ہے، سپیکر صوبائی اسمبلی نے کے پی ہاﺅس میں پولیس اور رینجرز کے حوالے سے ایکشن کی حکمت عملی شیئر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
فاٹا ہاوس اسلام آباد کی مخصوص ادارے کو منتقلی اور خیبرپختونخوا ہاﺅس پر حملے کے بعد حکومتی لائحہ عمل سے متعلق رپورٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
گزشتہ روز صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران سپیکر نے فاٹاہاﺅس اسلام آباد کی منتقلی کے بارے میںتفصیلات جاری کرنے اور کے پی ہاﺅس میں پولیس اور رینجرز کے حوالے سے ایکشن کی حکمت عملی شیئر کرنے کی ہدایت کی۔
اس کے ساتھ ساتھ صوبائی سپیکر نے صوبائی وزیر قانون کو یہ ٹاسک حوالہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے آج اسمبلی کوآگاہ کیاجائے۔
سپیکر نے مزید کہا کہ کے پی ہاﺅس کو سیل کرنا صوبے کی خودمختاری کےخلاف قدم ہے، اس کے بعد وزیرقانون آفتاب عالم نے کہاکہ سابق فاٹاہاﺅس کی منتقلی کے بارے میں ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے تفصیل مانگی گئی ہے اور لائحہ عمل کے حوالے سے بھی اسمبلی سے مشاورت کی جائے گی۔
اس حوالے سے ممبران اسمبلی کی سپیشل کمیٹی بن گئی ہے کے پی ہاﺅس کوجن کے اشاروں پر سیل کیاگیاہے وہ سب کوپتہ ہے، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کے فیصلے موجود ہیں جس کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
واقعہ اسلام آباد کا ہے لیکن صوبے کی پراپرٹی ہونے کی وجہ سے یہاں پربھی ایف آئی آردرج کی جاسکتی ہے تاہم اس پرمشاورت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  جڑواں شہروں میں معمولات زندگی 4 روز بعد بحال