پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواست

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کےلئے مقرر کردی گئی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق درخواست پر سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ کرے گا۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024کیخلاف درخواست پشاور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس غیر قانونی ہے کیونکہ اس وقت قومی اسمبلی اور سینٹ مکمل نہیں ہے لہذا دونوں ایوانوں کے مکمل نہ ہونے کے باعث حکومت کے پاس آئینی ترمیم کا اختیار نہیں ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وفاقی حکومت کو آئینی مسودہ ایوانوں میں لانے سے روکے۔
یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کےلئے مقرر کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  نہیں معلوم وزیراعلیٰ کہاں ہیں، جو ڈرامہ پہلے ہوا اب بھی وہی جاری ہے