محمود خان کا پشاور ہائیکورٹ

محمود خان کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع، درخواست دائر

ویب ڈیسک: اینٹی کرپشن کیس کے حوالے سے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع، درخواست دائر کر دی گئی۔
سابو وزیراعلیٰ کی درخواست پر جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ آج سماعت کریگا۔
ادھر اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ کو اختیارات کے ناجائزاستعمال پر نوٹس بھیجا ہے۔
سابق وزیراعلی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سیاسی بیناد پر بنایا گیا کیس ہے۔
محمود حان نے کہا کہ 2018 کے بعد وزیر اعلی تھا اگر اربوں کی کرپشن کا کیس ہوتا تو حوشی ہوتی۔ 18 کروڑ کا بھی ہوتا تو بھی بہتر ہوتا۔
انہوں نے مقدمہ کے حوالے سے بتایا کہ انہیں کوئی سمجھ بوجھ نہیں، اس حوالے سے کیس کا اندراج غلط کیا گیا، مجھے کوئِ تفصیل فراہم کی گئی نہ معلومات، یہ یکطرفہ کارروائی ہے۔
محمود خان نے کہا کہ عدالت سے انصاف ملنے کی امید ہے، اس کیس میں انکوئری ہوئی تھی جس میں میں نے تمام رسدیں جمع کی تھیں اور رقم متعلقہ حکام نے جمع کی تھی۔
اینٹی کرپشن کیس کے حوالے سے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع، درخواست دائر کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  ایرانی اہداف نشانہ بنانے پر اسرائیل کو امریکی مراعات کی پیشکش