جوڈیشل کمپلیکس چارسدہ کے سامنے فائرنگ

جوڈیشل کمپلیکس چارسدہ کے سامنے فائرنگ، 3 افراد قتل، 5 زخمی

ویب ڈیسک: جوڈیشل کمپلیکس چارسدہ کے سامنے فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد قتل جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فریقین کے درمیان جائیداد کے تنازعے پر پیش آیا۔ دونوں فریق جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کیلئے ائے تھے۔
مقامی پولیس نے بتایا کہ مقتولین اور زخمیوں کا تعلق دونوں فریقین سے ہے، اس کے علاوہ ایک شدید زخمی علاج کیلئے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس چارسدہ کے سامنے فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد قتل جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری