خیبرپختونخوا کابینہ کا 15واں اجلاس آج

خیبرپختونخوا کابینہ کا 15واں اجلاس آج طلب، 12 نکاتی ایجنڈا جاری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کابینہ کا 15واں اجلاس آج ساڑھے گیارہ بجے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی صدارت میں طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس کے لئے جاری 12 نکاتی ایجنڈے میں مختلف اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔ تمام متعلقہ اراکین کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
کابینہ اجلاس قبائلی اضلاع میں ڈی ریڈیکلائزیشن، بحالی مراکز کی سکیم کے اخراجات میں اضافہ کی منظوری پر غور کیا جائے گا۔
پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سروے کرنے والے ملازمین کی بی پی ایس 09 سے بی پی ایس 10 میں ذاتی ترقی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
کابینہ اجلاس کے جوالے سے جاری ایجنڈے میں تعلیمی سال 25-2024ء کے لیے ضم اضلاع کے امیدواروں کے لیے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں مخصوص نشستوں کی تقسیم پالیسی پر بھی بات ہوگی۔
خیبر پختونخوا میں ہتھیاروں اور اسلحہ لائسنسنگ پالیسی 2024 کا جائزہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، اس کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ جیل صوابی کے تعمیراتی منصوبے کے لیے اضافی گرانٹ کی منظوری اورخیبر پختونخوا جیل قوانین 2018 میں ترمیم بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
اجلاس میں سی ٹی ڈی کے نئے ہیڈ کوارٹر تک رسائی کیلئے سڑک کی تعمیر اور زمین کے حصول کا معاملہ زیر غور آئے گا، سابق فاٹا ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ملازمین کی اپ گریڈیشن اور خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ 2017 میں ترمیم کا جائزہ، بی آر ٹی منصوبے کے لیے موصول ہونے والے غیر استعمال شدہ قرضے، فنڈز کے استعمال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا کابینہ کا 15واں اجلاس آج ہونے جا رہا ہے، اس کیلئے جاری 12 نکاتی ایجنڈے میں‌ دیگر معاملات کی طرح صوبائی اے ڈی پی 25-2024ء میں توانائی اور پاور سیکٹر کے 5 منصوبوں کو دوبارہ شامل کرنے کی منظوری دینا بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی اہداف نشانہ بنانے پر اسرائیل کو امریکی مراعات کی پیشکش