ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد آنے کا مقصد پورا کیا، اس کے باوجود اُن کی وضاحت پر کچھ دوستوں نے اعتراضات کئے، تاہم یہ کوئی بڑا ایشو نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا سادہ سا پلان تھا،علی امین گنڈاپور ڈی چوک آئیں گے اور خطاب کریں گے، اور اس کے بعد سب چلے جائیں گے۔
شعیب شاہین نے کہا کہ حکومت نے ہمارے سادہ پلان کو خود خراب کیا، اور جابجا راستے بند کر کے مسائل کھڑے کئے، لیکن علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد آنے کا مقصد پورا کیا۔
پی ٹی آئی کا اسلام آباد کے ڈی چوک میںاحتجاج کے حوالے سے کافی کچھ کہا جا رہا ہے اور ہر سو سرگوشیاں جاری ہیں لیکن ان حالات میں رکن تحریک انصاف شعیب شاہین نے واضح کر دیا کہ احتجاج سے فائدہ ہوا.
Load/Hide Comments