اسرائیلی وزیر دفاع نے اچانک اپنا

اسرائیلی وزیر دفاع نے اچانک اپنا دورہ امریکا ملتوی کر دیا

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیر دفاع نے اچانک اپنا دورہ امریکا ملتوی کر دیا، اس دورہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع نے امریکی ہم منصب سے ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے متعلق گفتگو کرنا تھی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر سے بات ہونے تک وزیر دفاع کو امریکا جانے سے روک دیا ہے۔
پینٹاگون ترجمان سبرینا سنگھ نے اس حوالے سے پوچھے گئے سوال پر جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں اسرائیلی سیاست پر تبصرہ نہیں کر سکتی، نہ ہی مجھے اس حد تک ان کے معاملات کا علم ہے۔
امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن اوراسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ کے درمیان بہت ہی گہرا تعلق ہے اور دونوں 80 سے زائد مرتبہ ایک دوسرے سے بات کرچکے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے اچانک اپنا دورہ امریکا ملتوی کر دیا، اس دورہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع نے امریکی ہم منصب سے ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے متلعق گفتگو کرنا تھی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی