news 1544102956 7129

عوام کومناسب قیمت پرآٹےکی فراہمی یقینی بنانےکےتمام ضروری اقدامات اٹھائےجائیں – وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس.

اجلاس میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام، مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور سینئر افسران شریک۔ صوبائی چیف سیکرٹری صاحبان کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت

چاروں صوبائی چیف سیکرٹری صاحبان نے وزیر اعظم کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے خصوصاً حکومت کی جانب سے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے ثمرات کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لا کر عوام تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں:  مجوزہ آئینی ترامیم کےخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

وزیر اعظم کو اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی اورملاوٹ کے خلاف انتظامی اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت کی اجازت دینے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں تاہم آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی لا نے کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔

وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی لانے کا مقصد عوام کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرنا تھا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حکومتی فیصلے کے ثمرات ملک بھر کی عوام کو پہنچانے کے لئے تمام صوبائی چیف سیکرٹری مشترکہ حکمت عملی مرتب کریں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں ڈینگی کے وار ،2 زندگیاں نگل لیں

اشیائے ضروریہ میں ملاوٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملاوٹ کی عفریت ہمارے بچوں، بوڑھوں اور قوم کی صحت کی خرابی کا باعث بن رہی ہے۔ ماضی میں ملاوٹ کاتدارک کرنے کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خالص اشیاء کا میسر آنا گڈ گورننس کی عکاسی کرتا ہے لہذا اس امر پر خصوصی توجہ دی جائے۔

ملک میں گندم کی وافر فراہمی کے ساتھ ساتھ آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے وزیر اعظم نے نیشنل پرائس کنٹرول کمیٹی کو ہدایت کی کہ اس ضمن میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام کو مناسب قیمت پرآٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔