902فلسطینی خاندانوں کا نام ونشان

اسرائیلی بربریت:902فلسطینی خاندانوں کا نام ونشان مٹ گیا

ویب ڈیسک: غزہ میں گزشتہ ایک سال سے جاری اسرائیلی بربریت اور حملوں کے نتیجے میں 902فلسطینی خاندانوں کا نام ونشان مٹ گیا ہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ سال کے دوران اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں902خاندانوں کے تمام افراد شہید کردیے گئے ہیں۔
غزہ میں تقریباً ایک ہزار 364فلسطینی خاندان ایسے ہیں جن کاصرف ایک فرد زندہ بچا ہے،تقریباً 3ہزار 472 خاندانوں کے صرف 2 افراد زندہ بچے ہیں۔
گزشتہ ایک سال سے جاری جنگ میں غزہ کے 17ہزار سے زیادہ بچے والدین میں سے کسی ایک یا دونوں کو کھو چکے ہیں۔
تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق غزہ میں گزشتہ ای سال سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 42 ہزار 126 افراد شہید جبکہ 98 ہزار 117 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں کی زد میں آکر 61 فلسطینی شہید اور 231 زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسحاق ڈار نے بھارتی باہمی ملاقات کی درخواست کا بیان مسترد کر دیا