وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ برقرار

اسلحہ وشراب برآمدگی کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ برقرار

ویب ڈیسک: اسلحہ وشراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ برقرار رکھتے ہوئے انہیں 23 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی تاہم عدالت کی طلبی کے باوجود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج بھی پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل ظہور الحسن پیش ہوئے، اس پر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے انہیں 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلحہ وشراب برآمدگی کیس میں مسلسل عدم حاضری پر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ برقرار رکھتے ہوئے انہیں 23 اکتوبر تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اس موقع پر علی امین گنڈا پور کے گزشتہ وارنٹ گرفتاری کی بیلف رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس کے مطابق علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ عدالت سے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کیلئے مزید مہلت کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم، حکومتی مسودہ میں چیف جسٹس کے تقرر کا فارمولا بتادیاگیا