لیاقت بلوچ کی اپیل

لیاقت بلوچ کی پی ٹی آئی سے احتجاج موخر کرنے کی اپیل

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے پیش نظر پی ٹی آئی سے احتجاج موخر کرنے کی اپیل کی ہے ۔
اس حوالے سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس پاکستان میں منعقد ہونا حکومت یا پارٹی نہیں پوری قوم کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف سے احتجاج کی کال موخر کرنے اور حکومت سے عمران خان سے پارٹی رہنمائوں کی ملاقات کروانے کا مطالبہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کا فیصلہ حکومت کا ہے تو اس نے کوئی تیاری نہیں کی۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا اقتصادی وفد پاکستان سے مضبوط دوستی کا پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ راچی ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملہ ملک دشمن حملہ ہے، پاکستان کے عوام چین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف مسئلہ کشمیر پر قومی کانفرنس کا اہتمام کریں۔

مزید پڑھیں:  واڑی بازار میں باولے کتوں کی یلغار، 8 افراد کاٹ ڈالے، ویکسین ناپید