پاکستان کے اشعب عرفان

پاکستان کے اشعب عرفان نے امریکا میں اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے اشعب عرفان نے امریکا میں ہونیوالا مائل ہائی 360کلاسک اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔
نوجوان اشعب عرفان نے فائنل میں ہم وطن عاصم خان کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیتے ہوئے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا ۔
112 منٹ جاری رہنے والا میچ اشعب عرفان نے دو کے مقابلے میں تین گیمز سے جیتا، اشعب کی کامیابی کا اسکور 13-15، 11-8، 11-9، 8-11، 9-11 رہا۔
واضح رہے ڈینور میں ہونیوالے اس ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 15 ہزار ڈالرز ہے ۔

مزید پڑھیں:  متنی، 18سال قید کی سزاء کاٹنےوالا شخص رہائی پر قتل کر دیا گیا