کرم جنگ کے متاثرین

کرم جنگ کے متاثرین کا کوہاٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک: ضلع کرم کے جنگ متاثرین کا کوہاٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم میں جاری جنگ کے متاثرین نے کوہاٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا دین محمد ، نواب خان ودیگر مقررین نے کہا کہ ضلع کرم میں گزشتہ روز مسافر گاڑیوں کے کانوائے پر فائرنگ کے واقعہ میں 15افراد شہید ہوئے جن میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ واقعہ کے بعد متاثرین امن معاہدے کو نہیں مانتے ،حکومت بلا تفریق کرم میں آپریشن کر کے مسلح گروپوں کو غیر مسلح کرے۔
انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعات کے بعد مری معاہدہ کی بھی کوئی اہمیت نہیں رہی ۔

مزید پڑھیں:  علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا