اسلام آباد کو دلہن کی طرح

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا

ویب ڈیسک: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے حوالے سے اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے، اس کی سجاوٹ بہترین انداز میں کی گئی ہے، گزشتہ روز وزیرعظم شہباز شریف نے بھی ان پوائنٹس کا راونڈ لگایا اور سجاوٹ چیک کی۔
ذرائع نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اجلاس کیلئے مہمانوں کی آمد سے قبل اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا۔ اس تقریب کے حوالے سے بھی اس سجاوٹ کو ٹچ دیا گیا ہے۔
شہر کی اہم شاہراہوں، چوک چوراہوں پر سبز ہلالی رنگوں کی خوبصورت منظر کشی کی گئی ہے۔ سرکاری عمارات کے ساتھ ساتھ نجی کاروباری مراکز کو بھی سجایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اسلام آباد کو سجانے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو کالبنان سے اقوام متحدہ کی امن فوج کو نکالنے کا مطالبہ