پاکستان کے نوح بٹ کامن ویلتھ

پاکستان کے نوح بٹ کامن ویلتھ مقابلوں میں‌چاروں گولڈ میڈلز جیت گئے

ویب ڈیسک: پاکستان کے نوح بٹ کامن ویلتھ پاور لفٹنگ مقابلوں کے چاروں گولڈ میڈلز جیت گئے۔ پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے کلاسک کے بعد ایکویپڈ کلاس میں بھی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
نوح بٹ کی شاندار کارکردگی کا آغاز سکواٹ کے مقابلے سے ہوا، جہاں انہوں نے 340 کلوگرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ اس کے بعد بینچ پریس میں بھی انہوں نے 210 کلوگرام وزن اٹھا کر لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، ڈیڈ لفٹ میں ان کی کارکردگی لاجواب رہی جہاں انہوں نے 300 کلوگرام وزن اٹھا کر ایک اور طلائی تمگہ جیت لیا۔
مجموعی طور پر نوح بٹ نے 850 کلوگرام وزن اٹھا کر کامن ویلتھ چیمپئن شپ کا ایکویپڈ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ اس ایونٹ میں شاندار کارکردگی سے قبل نوح بٹ نے کلاسک کلاس میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 گولڈ اور ایک برونز میڈل جیت کر وطن کے نام کر دیئے ۔

مزید پڑھیں:  15اکتوبرکا احتجاج : پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے عہدیداروں کو تاحال ہدایات نہیں ملیں