کروڑہ اجمیر روڈ کی عدم تعمیر

شانگلہ، کروڑہ اجمیر روڈ کی عدم تعمیر پر عوام کا احتجاج، روڈ بلاک کر دی

ویب ڈیسک: شانگلہ میں کروڑہ اجمیر روڈ کی عدم تعمیر پر عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بھرپور احتجاج کرنے لگے، اس دوران بشام سوات روڈ کو دو گھنٹے کیلئے ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا جس سے گاریوں کی قطاریں لگ گئیں۔
شانگلہ میں کروڑہ اجمیر روڈ کی عدم تعمیر کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، مظاہرین نے کہا کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ روڈ ایک سال پہلے منظور ہوا ہے، لیکن کمپنی کام نہیں کر رہی۔
بشام سوات روڈ کی بندش سے سینکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے، روڈ کی عدم تعمیر کے خلاف عوام نے بھرپور احتجاج کیا، دو گھنٹے سے زیادہ بشام سوات روڈ بند رہا جس سے ہر دو جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مزید پڑھیں:  مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر