کینیڈین شہریوں کیخلاف جرائم

کینیڈین شہریوں کیخلاف جرائم یا ان کا قتل ناقابل معافی جرم ہے، ٹروڈو

ویب ڈیسک: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈین شہریوں کیخلاف جرائم یا ان کا قتل ناقابل معافی جرم ہے، بھارتی حکومت نے یہ سوچ کر بھی بڑی غلطی کی کہ وہ یہاں کینیڈین شہریوں کیخلاف جرائم کی حمایت یا ان کا قتل عام کر سکتی ہے۔
جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کوئی ملک کینیڈا کی سر زمین پر کینیڈین شہریوں کے قتل میں ملوث ہو تو ہم برداشت نہیں کریں گے۔ بھارت کے ساتھ سفارتی محاذ آرائی نہیں چاہتے لیکن بھارتی حکومت کا ردعمل ناقابل قبول اور ہر وقت انکار پر مبنی۔
یاد رہے کہ کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما اور 5 سفارتی اہلکاروں کو ملک بدرکر دیا، ذرائع کے مطابق سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس کے سبب بھارتی سفارت کاروں کو کینیڈا سے ملک بدرکیا گیا۔ سفارتی تنازع بڑھنے کے بعد بھارت نے کینیڈا سے اپنے ہائی کمشنر اور سفارتکاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ سامنے آیا تھا۔
دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا آغاز گزشتہ برس کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد ہوا تھا۔ کینیڈین وزیرا‏عظم نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارتی حکومت پر عائد کیا تھا، اور اس کے بعد بھارت نے 41 کینیڈین سفارتی حکام کو ملک چھوڑنے کا کہا تھا۔

مزید پڑھیں:  دفاع کیلئَے ہماری کوئی سرخ لکیریں نہیں، جنگ کیلئے تیار ہیں، ایران