قومی اسمبلی اور سینیٹ

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کرلئے گئے ۔
قومی اسمبلی کا اجلاس 17اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر چار بجے اور سینیٹ اجلاس 17اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر تین بجے طلب کیا گیا ہے۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئین کے آرٹیکل54ایک کے تحت طلب کیے ہیں۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب، وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی کل طلب کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے بھی مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے پر اتفاق کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان کی بلاول سے ملاقات، آئینی ترمیم پر مشاورت