0 35

عیدالاضحیٰ پر حکومت کا کورونا کے پیش نظر صرف 3 چھٹیاں دینے کا پلان: ذرائع

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیاں دینے کا پلان سامنے آیا ہے جو ممکنہ طور پر 31 جولائی سے شروع ہونگی۔ عوام کو غیر ضروری سفر سے روکنے کے لیے اضافی تعطیلات نہیں دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  18سال سے کم عمر لڑکی سے شادی پر 15قید کی سزا

ذرائع کے مطابق کورونا صورتحال میں حکومت کا عیدالاضحی کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ سامنے آیا ہے، صرف تین دن سرکاری چھٹیاں دی جائیں گی، رواں برس عیدالاضحیٰ جمعے کے روز ہونے کا امکان ہے جس پر عید کی تین تعطیلات ممکنہ طور پر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  آزادی مارچ، توڑ پھوڑ اور احتجاج کے مقدمات میں عمران خان بری