NAB 696x399 1

نیب کی بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کے خلاف انکوائری کی منظوری

پشاور:ڈی جی نیب خیبر پختونخوا کی زیرصدارت نیب اجلاس، اجلاس میں نیب کے پی نے بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔ بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران پر بنوں ٹاؤن شپ میں غیر قانونی طور پر پلاٹ آلات کرنے کے الزامات ہے۔ اجلاس میں شمالی وزیرستان محکمہ تعلیم افسران کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی۔ کے پی ہاؤس اسلام آباد افسران کے خلاف بھی انکوائری کارروائی کی منظوری دی گئی۔ افسران کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی طلبا کو پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی اجازت مل گئی