pic 1587106609

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 29ہزار 775ہوگئی، اموات کی مجموعی تعداد 1074ہوگئی

پشاور : خیبرپختونخوامیں کورونا صورتحال، محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران11 افراد جاں بحق ،صوبے میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1074گئی ہے.

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے369 نئے کیسزرپورٹ ہوئے،صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 29ہزار 775ہوگئی،کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں 768مریض صحت یاب، صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 20271متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں.

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا غزہ میں فوری طورپر غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ

پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی10 ہزار616 ہوگئی ہے، پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 505فراد انتقال کرچکے ہیں،پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 2افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے،پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 180افراد متاثر ہوئے،پشاور صوبے میں اب تک6586 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں.

مزید پڑھیں:  گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف48روپے 84پیسے تک مقرر